سپریم کورٹ میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے پر درخواست کی سماعت آج ہو گی

154.jpg

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان عام انتخابات میں تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج کرے گی۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرے گا، چیف سیکرٹری پنجاب اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اپنے جوابات جمع کروا دیئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ فراہم کرنے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے درخواست کو جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کر دی ہے، تحریک انصاف نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے