جمہوریت پر ہمارا مکمل یقین،لاہور مسلم ن کا تھا اور رہے گا: رانا مشہود

151.jpg

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا ہے کہ ہم عوام کی طاقت اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، لاہور مسلم لیگ کا تھا اور رہے گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف عزم کے ساتھ آئے ہیں، ملک میں خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے، مسلم لیگ ن عوام کی طاقت پریقین رکھتی ہے اس لیے ہم نے بلاول بھٹو یا کسی اور کے خلاف اعتراضات داخل نہیں کیے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کو ترقیاتی کاموں کیلئے اربوں روپے ملے لیکن لیکن سندھ میں پیسے لگے نظرنہیں آتے، کراچی کی ٹرانسپورٹ اور پینے کے پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا، شہر قائد کے لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تو ہم بہت آگے نکل سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف پہلے بھی ایک وژن کے ساتھ کراچی آئے تھے اب بھی ہمارے پاس کراچی کی ترقی کا ایک مکمل پلان ہے، سندھ میں ایک وسیع الجماعتی اتحاد بنایاہے جس کے درمیان تمام معاملات ایک دو روز میں طے ہو جائیں گے، این اے 242 کے حوالے سے ایم کیو ایم کی جانب سے اچھی خبر ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے