جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ افغانستان چلے گئے

782972_48008737.jpg

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے، ‏مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی خصوصی دعوت پر کابل گئے، ‏افغانستان میں قیام کے دوران خطے سمیت امن وامان کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ترجمان ‏ جے یو آئی نے مزید بتایا کہ وفد میں مولانا عبدالواسع، مولانا صلاح الدین، مولانا جمال الدین اور مولانا سلیم الدین شامزئی شامل ہیں، وفد میں مولانا کمال الدین، مولانا ادریس، مولانا امداد اللہ اور مفتی ابرار شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے