اسرائیلی جنگی کابینہ کے اجلاس سے متعلق خبریں شرمناک ہیں، یائر لیپڈ

Yair-Lepid-768x403.jpg


اسرائیلی حکومت کے اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے غاصب صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی جنگی کابینہ کے اجلاس کی خبریں شرمناک ہیں۔غاصب و جابر اسرائیلی حکومت کے اپوزیشن لیڈر نے یہ کہتے ہوئے کہ اس حکومت کی کابینہ کے اجلاس کے بارے میں سامنے آنے والی خبریں شرمناک ہیں اور اس کابینہ کے خطرے کو ظاہر کرتی ہیں، غاصب صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔غاصب اور مجرم اسرائیلی حکومت، جس نے حماس سمیت فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کوختم کرنے اور اپنے قیدیوں کو رہا کرانے کے مقصد سے غزہ پر لشکر کشی کی لیکن اس علاقے میں کئی ہفتے کی جارحیت کے باوجود بھی یہ غاصب حکومت اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکی ہے بلکہ اس کے حکام کے درمیان اختلافات بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے