امریکی جارحیت عراق کے اقتدار اعلی اور سلامتی کی کھلی خلاف ورزی ہے، عراقی صدر

Iraq-sovereignty.jpg

عراقی صدر اور وزیراعظم نے الگ الگ بیان میں، بغداد میں حشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی مذمت کی ہے۔عراقی صدر عبداللطیف رشید نے ایک بیان میں، بغداد میں ہونے والی فوجی جارحیت کی مذمت کی ہے کہ جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جارحیت عراق کے اقتدار اعلی اور سلامتی کی کھلی خلاف ورزی ہے، یہ جارحیت عراق کی خودمختاری اور سلامتی نیز بین الاقوامی اتحاد کے ساتھ عراق کے تعلقات کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس فریم ورک کی بھی خلاف ورزی ہے جس کی بنیاد پر یہ اتحاد عراقی سیکورٹی فورسز کو مدد اور مشورے فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے