او آئی سی سے بھی قرارداد منظور کرالی جائے لیکن الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، بلاول

2587254-bilwal-1704554554-324-640x480.jpg

لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات بروقت انعقاد پرزور دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے بعد او آئی سی سے بھی قرارداد منظور کرالی جائے لیکن الیکشن تو 8 فروری کو ہی ہوں گے۔ این اے 127 لاہور کے علاقے ماڈرن کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کافی دن سے لاہور میں گھوم رہے ہیں، تاثر دیا جاتا ہے لاہور میں دودھ اور شہد کی نہریں بہتی ہیں، لاہور میں جتنا کام کرنے کی ضرورت ہے باقی پاکستان میں اتنی ضرورت نہیں۔انہوں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حوالے سے کہا کہ چیف جسٹس نے کہہ دیا کہ پتھر پر لکیر ہےکہ 8 فروری کوالیکشن ہوں گے، ہم چاہتےہیں ملک میں شفاف، غیرجانبدارانہ الیکشن کرائیں جائیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’’قدم بڑھاؤ قاضی صاحب! ہم آپ کے ساتھ ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2013 میں اس سے بھی زیادہ امیدوار نااہل ہوئے تھے، ماضی میں جنرل ضیا اور جنرل حمید گل نے پنجاب میں سیاسی جماعتیں مسلط کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’لاہور ہمارا ہے اور اپنا سیاسی سفر یہیں سے شروع کر رہا ہوں، سیاستدان الیکشن میں وعدے کرتے ہیں اور حکومت میں آ کر کچھ اور کرتے ہیں‘‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے