غزہ پراسرائیل کا دوبارہ قبضہ ،فلسطینیوں کی بے دخلی قبول نہیں، سعودی عرب

139.jpg

ریاض: سعودی عرب نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کا دوبارہ قبضہ اور فلسطینیوں کی بے دخلی قبول نہیں۔
سعودی عرب کی وزرات خارجہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور غزہ پر اسرائیل کے دوبارہ قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔ اس طرح کا کوئی اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگا۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب اسرائیلی وزیروں کے انتہا پسندانہ بیانات کو دو ٹوک انداز میں مذمت کرتا ہے۔ اسرائیل کو عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں عالمی برادری کو کوشش کرنا ہوگی۔
اسرائیلی وزیروں نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور یہودیوں کی دوبارہ آباد کاری کے لیے کہا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اسرائیلی وزیر کے بیان کو آگ بھڑکانے والا اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے