علامہ ساجد علی نقوی سے سیاسی سیل کے سربراہ علامہ شبیر حسن میثمی کی اہم ملاقات

xPolitical-Cell.jpg.pagespeed.ic_.haX7Hv_vfF.webp

علامہ سید ساجد علی نقوی سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سیاسی سیل کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی اور مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے موجودہ سیاسی صورت حال میں مختلف امور کی انجام دہی کی رہنمائی فرمائی اور متعدد امور کو حتمی شکل دی، جبکہ جھنگ کے حوالے سے قائد محترم نے ایک وفد کو فوری طور پر جھنگ روانہ کیا، جو تمام امور کا جائزہ لے کر جھنگ سے متعلق رپورٹ قائد محترم کی خدمت میں جلد پیش کرے گا۔دوسری جانب اسلامی تحریک پاکستان کی مرکزی سیاسی سیل کا تیسرا اہم اجلاس جامعہ امام الصادق اسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی سینئر نائب صدر علامہ سید تقی شاہ نقوی ، مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، و علامہ رمضان توقیر ، علامہ سبطین سبزواری ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ ، سید الطاف شاہ کاظمی سمیت ملک بھر سے تنظیمی شخصیات نے شرکت کی موجودہ ملکی و سیاسی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلہ جات کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے