روس یوکرین جنگ میں بھارتی ساختہ اسلحے کے استعمال کا انکشاف

2586442-ukrainearmyuseindianweaponinwar-1704371206-115-640x480.jpg

بھارت کی بیک وقت روس اور یوکرین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی بھونڈی کوشش بے نقاب ہونے سے مودی سرکار کی عالمی سطح پر دوغلی پالیسیاں کھل کر سامنے آگئیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرینی فوج روس کے خلاف جو اسلحہ استعمال کر رہی ہیں وہ بھارتی ساختہ ہے جب کہ بھارت ہمشہ سے روس یوکرین جنگ میں غیرجانبداری کا دعویٰ کرتا آیا ہے۔علاوہ ازیں بھارت کئی بار روس کو یقین دلا چکا ہے وہ یوکرین سے جنگ میں غیر جانبدار ہونے کی اپنی پالیسی پر کاربند ہیں تاہم یہ جھوٹ پکڑا گیا۔یوکرینی فوج کے پاس بھارتی ساختہ اسلحے کے ثبوت منظرعام پر آنے کے بعد بھارت کی اس جنگ میں غیر جانبداری کا مؤقف محض ڈھونگ ثابت ہوا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یوکرین کو گولہ بارود اور اسلحے کی فراہمی سے بھارت کے روس کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کشیدگی کا سبب بنیں گے۔یاد رہے کہ ہندوستان اس سے قبل بھارت ساختہ اسلحہ آرمینیا کی فوج نے بھی آزربائیجان کے خلاف استعمال کیے تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے