صدر پاکستان عارف علوی کی سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی قوم سے تعزیت

Pakistan-condolences-768x403.jpg

صدر پاکستان نے ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس واقع میں بڑی تعداد میں ایرانی شہریوں کی شہادت پر صدر ایران سید ابراہیم رئیسی، ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کے ایوان صدر نے جمعرات کو ایک بیان جاری کیا جس میں صدر پاکستان عارف علوی نے کرمان شہر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔عارف علوی نے اپنے پیغام میں کرمان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کو ایک وحشیانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ غم کے اس موقع پر پاکستان اور اس کے عوام ایرانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے