حماس رہنما کی شہادت کے بعد حزب اللہ کی کارروائی میں متعدد اسرائیلی فوجی

2585678-lebnonattack-1704215344-975-640x480.jpg

بیروت میں حماس کے نائب سربراہ صالع العروری کی شہادت کے بعد لبنان کی سرحد پر حزب اللہ نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کی جہادی تنظیم حزب اللہ نے بتایا کہ انہوں نے سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔

حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ’’خطرناک‘‘ حملہ لبنان اور اس کی خود مختاری پر حملہ تھا، اسرائیل کو اسکا جواب دیا جائے گا۔
جہادی تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ہر وقت مزاحمت کے لیے تیار ہیں اور ہمارے جنگجو بھرپور تیاری کے ساتھ سرحد پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد حماس کے نائب سربراہ صالع العروری نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ سے ملاقات کرکے جنگ کی حکمت عملی پر بات چیت کی تھی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے