لطیف کھوسہ کیساتھ سردار کا نام ہونے پر چیف جسٹس کے دلچسپ ریمارکس

116.jpg

سلام آباد: لیول پلیئنگ فیلڈ کیس میں تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ کے ساتھ ’’سردار‘‘ کا نام ہونے پر چیف جسٹس نے دلچسپ ریمارکس دیے۔
سماعت کے آغازپر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سرداری نظام ختم ہو چکا ہے یہ سردار نواب عدالت میں نہیں چلے گا، آپ کی حکومت نے ہی سرداری نظام ختم کرنے کا قانون بنایا اب تو آپ کے بیٹے بھی سردار ہوگئے ہیں۔
چیف جسٹس کے ریمارکس پر پی ٹی آئی وکیل سردار لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ اسٹینو نے نام کے ساتھ لکھ دیا آئندہ احتیاط کروں گا۔
دلچسپ ریمارکس کے بعد لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پر باقاعدہ سماعت شروع ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے