ملکی برآمدات 22 فیصد اضافے سے 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
گران وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ الحمدللہ دسمبر 2023ء میں برآمدات 22 فیصد اضافے سے 2.8 بلین ڈالر جبکہ دسمبر 2023ء میں درآمدات 12 فیصد کم ہو کر 4.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ جولائی تا دسمبر 2023ء کی مدت کے لیے برآمدات 5 فیصد اضافے کے ساتھ 14.981 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جب کہ جولائی تا دسمبر 2023ء کے لیے درآمدات 16 فیصد کمی کے ساتھ 26.129 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ دسمبر 2023ء میں تجارتی خسارہ 40 فیصد کم ہو کر 1.7 بلین ڈالر (1.141 بلین ڈالر کم ہو گیا)۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ جولائی دسمبر 2023 میں، تجارتی خسارہ 34 فیصد کم ہو کر 11.148 بلین ڈالر (5.817 بلین ڈالر کم ہو گیا) ہے۔