فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی! آسٹریلوی وزیراعظم نے بھی عثمان خواجہ کی حمایت کردی

2585475-usmankhawaja-1704180189-629-640x480.jpg

اسرائیلی جارحیت کیخلاف غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں عثمان خواجہ کے ردعمل پر آسٹریلوی وزیراعظم نے بھی کرکٹر کی حمایت کردی۔پاکستان کیخلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے والے جوتے پہن ٹریننگ کی تھی، جس میں فلسطینی عوام سے ہمدردی کے نعرے درج تھے۔عثمان خواجہ کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جوتے پر لکھا ہوا تھا کہ آزادی سب کا حق اور تمام زندگیاں برابر ہیں۔ جس پر آئی سی سی نے موقف اپنایا تھا کہ کرکٹر کو میچ کے دوران مبینہ سیاسی پیغام والے جوتے پہننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے