غزہ میں دوران سجدہ فلسطینی نوجوان کی شہادت کی ویڈیو وائرل

101.jpg

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں اب تک 22 ہزار فلسطینی شہید اور 60 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔ شہدا اور زخمیوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔
حماس کے حملوں میں بھی 170 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوجیوں سے جنگ میں حماس کے مجاہدین روز بروز بہادری و شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کر رہے ہیں۔ ایک فلسطینی نوجوان کی دوران سجدہ شہادت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اسرائیلی میڈیا کی جانب سے نوجوان کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کی گئی۔ اس نوجوان کی شناخت تيسير ابو طعيمة کے نام سے ہوئی۔
یڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کے بعد نوجوان اسلحہ اٹھائے غزہ کی گلیوں میں دوڑ رہا ہے اور اسرائیلی ڈرون اس کا پیچھا کر رہا ہے۔ اچانک ایک شعلہ سے لپکتا ہے اور ڈرون سے نوجوان پر میزائل فائر ہوتا ہے جو اس کی کمر پر لگتا ہے جس سے نوجوان کی قمیض لہولہان ہوجاتی ہے۔ تیسیر شدید زخمی ہونے کے باوجود لڑکھڑاتے ہوئے دوبارہ پناہ گاہ کیطرف دوڑنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس سے چلا نہیں جاتا اور وہ زخموں سے چور ایک تباہ شدہ گھر کی دروازے پر پر بیٹھ گیا۔
پھر تیسیر شہادت کی انگلی بلند کرکے اللہ کے حضور سجدے میں چلاجاتا ہے اور اسی حالت میں شہید ہوجاتا ہے۔ شہید نوجوان خان یونس علاقے میں حماس کے کتائب القسام کا کمانڈر تھا۔ اس کی تلاوت اور نشید پڑھتے ہوئے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے