پاکستان نے دورہ نیوزی لینڈ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

46.webp

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔
چھ روزہ کیمپ کے پہلے روز، اعظم خان، حسیب اللہ خان، عمیر بن یوسف، عارف یعقوب، محمد عامر خان اور محمد عمران شریک نہیں۔
یہ تمام کھلاڑی آج شام کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔ کھلاڑی کیمپ کمانڈنٹ یاسر عرفات اور کوچز کی نگرانی میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی، عباس آفریدی، فخر زمان، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان آج کیمپ کا حصہ ہیں۔
اضافی کھلاڑیوں میں شامل احمد شہزاد، کامران غلام، محمد حارث، سجاد علی جونیئر اور شہاب خان بھی کیمپ کا حصہ ہیں۔
فاسٹ بولر محمد حسنین بھی کیمپ میں شامل ہیں۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض آج کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں کا ٹریننگ سیشن دیکھ رہے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے