ای سی سی، چینی پاور پلانٹس سے ترمیمی معاہدے کرنیکی منظوری

2583882-ecc-1703828988-840-640x480.jpg

اسلام آباد: پاکستان نے چینی پاور پلانٹس پر عائد صوابدیدی جرمانے ختم کرنے کیلیے ان سے کیے گئے معاہدوں میں ترمیم کرنے کی منظوری دے دی۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت توانائی کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ سی پیک کے تحت قائم کیے گئے چینی پاور پلانٹس سے بجلی خریداری کے ضمنی معاہدے کرسکتی ہے۔ان معاہدوں کی رو سے ایندھن کی عدم دستیابی کی بناء پر بجلی کی فراہمی نہ ہونے پر پاکستان چینی کمپنیوں پر جرمانے عائد نہیں کرسکے گا، جبکہ چینی سرمایہ کار بجلی کی عدم فراہمی کے اس دورانیے کے دوران کیپیسیٹی چارجز یا کسی قسم کا منافع نہیں مانگیں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے