پروجیکٹس و تقرریاں؛ وزیراعظم سے منظوری لینے کیلئے فہرست تیار

31.jpg

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پروجیکٹس و تقرریوں کی وزیراعظم سے منظوری لینے کیلیے فہرست تیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں حکومت نے پی سی بی کو پی ایس ایل میڈیا رائٹس سمیت دیگر ٹینڈرز سے روکتے ہوئے اہم فیصلوں کی منظوری کیلیے وزیراعظم سے اجازت لینے کا کہا تھا،اس سے تمام معاملات تعطل کا شکار ہوگئے۔
مینجمنٹ کمیٹی کو صرف روز مرہ کے امور تک محدود رکھنے سے قبل ازیں کیے گئے بعض فیصلوں پر بھی شکوک ظاہر کیے جانے لگے،اس پر بورڈ کے تمام ڈائریکٹرز سے کہا گیا کہ وہ جلد از جلد اپنے تمام منصوبوں سے آگاہ کریں تاکہ ان کی منظوری لی جا سکے،ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے اپنے تمام موجودہ اورمستقبل کے اہم پروجیکٹس کی فہرست بنا لی جسے جمعرات کو بھیجا جا سکتاہے،پی ایس ایل کے حوالے سے کہا گیا کہ ایونٹ قریب ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے