یمنی فوج نے ایک اور بحری جہاز کو نشانہ بنا دیا ” ترجمان یمنی فوج
صنعا :- یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سرائے نے اپنے تازہ بیان میں اسرائیل کی طرف بڑھنے والے ایک اور بحری جہاز کو نشانہ بنانے اور اسرائیلی تنصیبات کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے
یمنی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان کا آغاز اللہ کے بابرکت نام اور قرآنی آیت ” اے ایمان والو اگر تم حمایت کروگے تو اللہ تعالی تمہاری مدد کرئے گا اور تمہارے قدم جمائے گا” سے کیا
جناب یحیی سرائے نے کہا کہ گزشتہ دن یمنی نیول فورس نے اللہ تعالی کی مدد سے تجارتی بحیر جہاز
"ایم ایس سی یونائٹیڈ ” کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کیا
جہاز کو نشانہ بنانے سے پہلے تین بار انتباہی پیغام دیا گیا جسکے بعد یمنی نیول فورس نے مذکورہ جہاز کو نشانہ بنا ڈالا
انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج اپنے مذہبی ‘ اخلاقی اور انسانی فریضہ کے تحت فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے پر یقین رکھتی ہے
انہوں نے دوبارہ سے وارننگ دیتے ہوئے کہا جب تک غزہ میں کوراک اور ادویات نہیں پہنچائی جاتیں تب تک وہ اسرائیلی کا بحری راستہ روکنے کا حق رکھتے ہیں
یاد رہے کہ گزشتہ روز یمنی فضائیہ بھی مقبوضہ فلسطین کے علاقہ ام الرعش میں موجود اسرائیلی فوجی تنصیبات کو ڈرونز سے نشانہ بنا چکی ہے