عمران خان کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

2583104-imrankhan-1703664218-169-640x480.jpg

لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا۔عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بعد بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض دائر کردیا گیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نصیر سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کرنے کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچ گئے۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان سزا یافتہ ہے اس لیے وہ انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بھی لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا ہے، جس میں شہری محمد ایاز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی ہے جب کہ وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں اور دونوں الگ الگ جماعتیں اور ان کے انتخابی نشان الگ ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے