بلوچ خواتین کے مطالبات درست ہیں، لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے، عبد الغفور حیدری

2583255-abdulghafoorhaideri-1703689127-693-640x480.jpg

مستونگ: جمعیت علما اسلام کے جنرل سیکریٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے، بلوچ خواتین کے مطالبات درست ہیں۔مستونگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک کے آئین میں ہر شہری کو اپنے حقوق کیلیے جمہوری طریقے سے آواز بلند کرنے کا حق ہے اور بلوچ مظاہرین بھی اُسی آئینی حق کو استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچ خواتین کے طریقہ کار سے ضرور اختلاف کیا جاسکتا ہے مگر اُن کے مطالبات درست ہیں، جے یو آئی نے ہمیشہ ان مطالبات کی تائید کی اور پارلیمنٹ میں بھی لاپتہ افراد کے حوالے سے آواز بلند کی ہے۔عبد الغفور حیدری نے کہا کہ الیکشن صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوناچاہیے، الیکشن میں اگر 2018 کی تاریخ دہرائی گئی تو سخت مزاحمت کرینگے،انتخابات بچوں کا کھیل نہیں ہے بلکہ قوم بڑی مشکلات سے گزرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے اپسندیدہ اْمیدواروں کو ووٹ دیتے ہیں، لیکن کئی سے ڈاکا ڈالا جاتا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے