بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہونے لگا

2583111-babarazam-1703666531-727-640x480.jpg

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی قسمت کا ستارہ میلبرن ٹیسٹ میں نہ چمک سکا۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنالیے ہیں، آسٹریلوی ٹیم 318 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔ قومی ٹیم کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 124 رنز درکار ہیں۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بابراعظم ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے، انہوں نے 7 گیندوں کا سامنا کیا اور محض ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، انہیں پیٹ کمنز نے اپنا شکار بنایا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے