اسرائیل پر 7 جگہوں سے حملے کیے جا رہے ہیں، اسرائیلی وزیر دفاع

1303455_256953_Israel-defence-minister-Y-G_updates.jpg

اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ نے کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کو کئی محاذوں پر جنگ کا سامنا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بات وزراء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر 7 جگہوں سے حملے کیے جا رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق اسرائیل پر غزہ، مغربی کنارے، لبنان، شام، عراق، یمن اور ایران سے حملے ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 7 میں سے 6 محاذوں پر ہم نے بھرپور جوابی کارروائیاں کی ہیں۔

اسرائیلی وزیردفاع کے مطابق جو بھی ہمارے خلاف کام کرے گا، ہمارا ہدف ہوگا، کسی کو استثنیٰ نہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے