ایک جیل سے نکلنے کے لیے جبکہ دوسرا جیل جانے سے بچنے کے لیے الیکشن لڑنا چاہتا ہے: بلاول بھٹو

images-5.jpeg

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیاسی مخالفین آج بھی نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں اور ان میں سے ایک اس لیے الیکشن لڑنا چاہ رہا ہے تاکہ وہ جیل سے نکل سکے اور دوسرا اس لیے الیکشن لڑ رہا ہے تاکہ جیل جانے سے بچ سکے۔سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی 16ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج پاکستانی عوام کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں کہ کون جیل میں ہے اور کون وہاں جانے سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ وہ فقط مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ’ہم ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جو ڈیل کرتے ہیں اور اپنے مخالفین کے کاغذات نامزدگی چھینتے ہیں، ہم کھل کر اور ڈٹ کر الیکشن لڑتے ہیں۔بلاول کا کہنا تھا کہ ’دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ آئیں الیکشن لڑیں۔ پہلے یہ کسی اور کے کندھوں پر سیاست کرتے تھے اور آج بھی کچھ لوگ دوسروں کے کندھوں پر سیاست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مگر میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ طاقت کا سرچشمہ صرف اور صرف عوام ہے اور جب تمام سیاسی جماعتیں یہ بات مان جائیں گی تب ہی یہ ملک ترقی کرے گا۔‘انھوں نے کہا کہ 16 برس پہلے چند لوگوں نے سوچا کہ وہ بینظیر بھٹو کو مار کر کے پیپلز پارٹی کو ختم کر دیں گے مگر آج اس جماعت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اُن قوتوں کی خام خیال تھی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی شخصیت یا کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے بلکہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت سے ہے جو آج پاکستان میں اپنے عروج پر ہے۔پاکستان مسلم لیگ پر تنقید کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ ’ہم نے 18 ماہ ان لوگوں کے ساتھ حکومت کی اور خارجہ سطح پر کام کر کے دکھایا، مگر دوسری جانب لوگوں کی جمہوریت کو مضبوط کرنے، معیشت کو درست کرنے، مہنگائی کم کرنے اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ چنانچہ اب ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ان کا اور ہمارا راستہ اب الگ الگ ہے۔‘انھوں نے کہا کہ اگر عوام نے پیپلز پارٹی کو منتخب کیا تو ہم دس نکاتی ایجنڈے پر کام کریں گے:اپنے پانچ سالہ دور میں ہم ہر پاکستانی کی تنخواہ کو دگنا کریں گے

300 یونٹس تک بجلی مفت فراہم کریں گے

غریبوں کو 30 لاکھ گھر بنا کر دیں گے

کسانوں کے لیے ’ہاری کارڈ‘ کا اجرا کیا جائے گا جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ بڑھائیں گے

’بھوک مٹاؤ پروگرام‘ شروع کیا جائے گا

ہر بچے کی تعلیم تک رسائی یقینی بنائی جائے گی

نوجوانوں کو ’یوتھ کارڈ‘ کے ذریعے مالی مدد دیں گے

ملک بھر میں مفت علاج کا نظام بنایا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے