’’ بے نام ‘‘ سابق چیئرمین 70 لاکھ روپے کے مقروض

2.jpg

کراچی: ’’بے نام ‘‘ سابق چیئرمین پی سی بی کے تقریبا 70 لاکھ روپے کے مقروض ہیں جب کہ آڈٹ رپورٹ میں ایڈوانس کی مد میں لی گئی رقم واپس نہ ملنے کا ذکر ہے، البتہ حیران کن طور پر ان کا نام درج نہیں کیا گیا۔
آڈیٹرز جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں ایک ’’سابق چیئرمین‘‘ کا بھی تذکرہ ہے، پی سی بی نے انھیں 2018-19 کے دوران ٹریولنگ، ڈیلی الاؤنس اور دیگر ایڈوانسز کی مد میں 26294663 روپے ادا کیے۔
آڈٹ میں سامنے آیا کہ 17671011 روپے 6 نومبر 2018 کو ایڈوانسز کی مد میں ایڈجسٹ کیے گئے،30 جون 2022 تک ان پر 6903744 روپے واجب الادا تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے