الیکشن کمیشن آئی جی ،ڈی سی اسلام آباد کو ہٹانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، حکومت
اسلام آباد: حکومت نے الیکشن کمیشن سے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو ہٹانے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے معاملے کی سماعت کی، جس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور بتایا کہ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن رات کو ہو گیا ہے۔