پی ٹی آئی کے سابقہ ایم پی اے نعیم ابراہیم ائرپورٹ سے گرفتار

7.jpg

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ایم پی اے نعیم ابراہیم کو ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے عارف والا سے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم ابراہیم کو ملتان ائرپورٹ پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق حلقہ پی پی 196 عارف والا سے گزشتہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نعیم ابراہیم 27 دسمبر تک حفاظتی ضمانت پر تھے اور وہ پاکپتن سے ایم پی اے اور ایم این اے کے امیدوار ہیں۔
چوہدری نعیم ابراہیم انتخابی مہم کے لیے شارجہ سے واپس پاکستان آ رہے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے