مسیحی برادری ملک میں کرسمس منارہی ہے

2582311-christmasxx-1703486034-845-640x480.jpg

لاہور: مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منارہی ہے۔چرچز میں کرسمس کی مناسبت سے بڑی دعائیہ تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔دعائیہ تقاریب میں بڑی تعداد میں مسیح برداری کے بزرگ خواتین اور بچے شریک ہیں۔ گرجا گھروں میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ منع ہے۔کرسمس کی مناسبت سے چرچز کو برقی قمقموں سمیت نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ صبح ہوتے ہی دعائیہ تقاریب و عبادات کا اہتمام کیاگیا ہے۔کرسمس کے حوالے سے بڑے اجتماع کے شرکاء کو آرچ بشپ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے امن و سلامتی کا پیغام دیا۔دعائیہ تقاریب میں عزم دہرایا گیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام نے محبت اور بھائی چارے کا جو درس دیا اسے ہر سو پھیلایا جائے گا۔ تقریب میں پاکستان کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔پولیس کی جانب سے کرسمس تقریبات و عبادات کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کے ہزاروں افسران و جوان دن بھر کی تقریبات و چرچز کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ رینجرز اہلکار بھی چرچز کی سیکیورٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے