فرانس نے بھارتی مسافر طیارے کو تحویل میں لے لیا

2582402-indianplaneground-1703503264-407-640x480.jpg

پیرس: فرانس نے ایک ایسے طیارے کو تحویل میں لے لیا جو 303 بھارتی مسافروں کو متحدہ عرب امارات سے لے کر واٹری ائیرپورٹ پر پہنچا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس طیارے کی منزل نکاراگوا تھی تاہم فرانسیسی حکام کو اطلاع ملی تھی کہ رومانیہ کے اس طیارے میں والدین اور کسی رشتے دار کے بغیر 11 بچے سفر کر رہے ہیں۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ اس طیارے میں 303 بھارتی مسافر سوار تھے۔ طیارے کو گراؤنڈ کروانے کے بعد دو بھارتی شہریوں کو تفتیش کیلئے روک لیا جب کہ عملے کو پوچھ گچھ کے بعد جانے دیا گیا۔

اگر فرانس میں زیر حراست دونوں بھارتی شہریوں پر انسانی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوگیا تو وہاں کے قانون کے تحت 20 سال قید اور 3.3 ملین یوروز تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

طیارہ رومانیہ کے ایک شہری کی ملکیت ہے اور اسے کرایے پر حاصل کیا گیا تھا۔ فرانسیسی حکام کو شُبہ ہے کہ طیارے میں موجود 11 بچوں کو انسانی اسمگلنگ کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

بھارت کی اپیل کے باوجود فرانسیسی حکام نے تفتیش مکمل ہونے تک بھارتی شہریوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد بھارتی سفارت کار اپنے شہریوں کی مدد کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے