سری لنکا کے مصنف کی قائد اعظم پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی

chandanawijiekoon.jpg

کولمبو: سری لنکا کے معروف مصنف چندنا وجیکون کی قائد اعظم پر لکھی گئی کتاب “علی جناح، سلور وائس آف ایشیا” کی تقریب رونمائی کولمبو انٹرنیشنل بک فیئر میں ہوئی۔
اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تقریب رونمائی کے دوران ہی 6000 ہزار کتب فروخت ہوگئیں۔ مصنف نے اس کی وجہ قائد اعظم کی مقبولیت بتائی۔
کولمبو انٹرنیشنل بک فیئر کے بعد سینٹ جانز کالج میں بھی تقریب رونمائی رکھی گئی تھی۔ پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر واجد حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب سے سری لنکا کے میجر جنرل (ریٹائرڈ) پرتھاپ نے خطاب میں کہا کہ محمد علی جناح کی بر صغیر کے مسلمانوں کے لیے بیش بہا خدمات ہیں۔ سینٹ جانز کالج کی ڈپٹی پرنسپل راسنجلی جیا تلکا نے کتاب کی لانچ پر مصنف کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب میں کئی دیگر مصنف، صحافی اور سینیئر سول و ملٹری افسران نے شرکت کی۔
آخر میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے گہرے تعلقات پر روشنی ڈالی اور مصنف کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے