کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل، نواز شریف، یاسمین راشد کے این اے 130 سے کاغذات جمع

2581951-ecp-1703409494-640x480.jpg

اسلام آباد: الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مشکل مرحلہ مکمل ہوگیا۔قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے امیدواروں نے آج بھی کاغذات جمع کرائے۔ کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے رش ختم ہوگیا تھا۔اتوار کی چھٹی کے باوجود ملک بھر میں تمام ریٹرننگ، اسسٹنٹ افسران اور عملہ آر او آفس میں حاضر رہے۔ اس موقع پر ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے۔کل 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ نواز شریف کے کورنگ امیدوار بلال یسین ہیں۔ نواز شریف کو 26 دسمبر کو اسکروٹنی کیلئے بلا لیا گیااین اے 130 سے تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ جماعت اسلامی کی جانب سے صوفی خلیق اور احمد بٹ نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے