غزہ جنگ، ایران نے بحیرہ روم بند کرنے کی دھمکی دیدی

1302686_6874709_1_akhbar.jpg

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے دھمکی دی ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے غزہ میں جرائم بند نہ کئے تو بحیرہ روم سے آمد و رفت اور نقل و حمل کو روک دیا جائے گا۔

ایران کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کے بریگیڈئیر جنرل محمد رضا ناقدی کہا کہ ان لوگوں کو جلد ہی بحیرہ روم، (آبنائے) جبرالٹر اور دیگر آبی گزرگاہوں کی بندش دیکھنا پڑے گی۔

نقدی نے بتایا کہ "کل، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز ان کے لئے ایک ڈراؤنا خواب بن گئے تھے، اور آج وہ بحیرہ احمر میں پھنس گئے ہیں۔

” فلسطینی مزاحمتی گروپ نے بھی امریکا پر الزام لگا رکھا ہے کہ اسرائیل کی کھلی حمایت کرکے اور اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کے بعد امریکا بھی اسرائیل کے غزہ میں جنگی جرائم میں برابر کا شریک ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے