شیر افضل مروت کا پشاور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ
پشاور: پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے پشاور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔شیر افضل مروت نے اس حوالے سے این اے 32 پشاور پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں، ان کی جانب سے ان کے کزن صلاح الدین نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔دریں اثنا پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار نے بھی کاغذات نامزگی جمع کرادیئے ہیں، انہوں ںے اے این 30 پشاور سے کاغذات جمع کرائے ہیں، ان کے لیے انصاف لائرز فورم کے وکلاء نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔