بلوچ مظاہرین کی گرفتاری: آئی جی اسلام آباد سے آدھے گھنٹے میں رپورٹ طلب
اسلام آباد: بلوچ مظاہرین کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد سے آدھے گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے بلوچ منتظمین کی درخواست پر سماعت کی۔ جونیئر پولیس افسر کی جانب سے پیش ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
وکیل درخواست گزار عطا اللہ کنڈی نے موقف دیا کہ ایس پی نے ہمارے وکلا کو کہا ان لوگوں کو کہیں بسیں باہر کھڑی ہیں یہ واپس چلے جائیں اور اس معاملے پر ہماری ان سے تین گھنٹے گفتگو ہوتی رہی، ایس ایس پی نے ہمیں کہا کہ ہمیں وزیراعظم کی ہدایت ہے ان کو واپس بلوچستان بھیجیں۔