حج درخواستیں کوٹا سے زائد موصول، اسپانسرشپ حج اسکیم کی تاریخ میں توسیع

2581279-hajj.jpg

اسلام آباد: ریگولر حج اسکیم میں درخواست جمع کروانے کا آج آخری دن ہے تاہم اسپانسرشپ حج اسکیم کے لیے تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق ریگولر اسکیم میں حج درخواستیں کوٹا سے زائد موصول ہوگئی ہیں، 28 دسمبر کو خوش نصیب عازمین حج کی قرعہ اندازی کی جائے گی، ریگولر حج اسکیم میں 66 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے اصرار پر اسپانسرشپ اسکیم میں مزید 9 دن کی توسیع کردی گئی ہے تاہم اسپانسرشپ اسکیم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی کی جارہی ہے۔
ترجمان کے مطابق بیرون ملک سے عازمین حج 31 دسمبر تک ڈالر میں رقوم بھجوا سکیں گے، سعودی ایویشن نے فضائی کمپنیوں حج پروازوں کا شیڈول جمع کرانے کیلئے 2 جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی، انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کے لیے مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔
ترجمان نے کہا ہے کہ حج درخواست گزار متعلقہ بینک سے کمپیوٹرائزڈ حج فارم کی دستخط شدہ کاپی ضرور حاصل کریں، کوائف میں غلطی کی صورت میں متعلقہ بینک سے فوری درستگی کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے