20 دسمبر ” اسرائیل ” مخالف مزاحمتی کاروائیوں کا خلاصہ

118498466_gettyimages-633157922.jpg

گزشتہ روز 20 دسمبر کو بھی مقاومتی گروپس کی طرف سے اسرائیل مخالف متعدد کاروائیاں کی گئیں جنکا خلاصہ ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے

القسام بریگیڈ

غزہ کے مختلف علاقوں میں القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے 11 مرکاوا ٹینکس "3 ملٹری بلڈوزر اور 8 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنا کر جزوی اور کلی طور پر ناکارہ بنا دیا

خان یونس کے علاقہ میں زیر زمین سرنگ کے اندر بوبی ٹریپ لگا کر اسرائیلی فوجی گروہ کو نشانہ بنایا جس سے 4 صیہونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے

شمالی جنوبی غزہ میں ایک عمارت کے اندر چھپے12 اسرائیلی فوجیوں کو ایکسپلوزو شیلز سے نشانہ بنایا

غزہ کے شمال میں 7 اسرائیلی فوجیوں سے لدی ملٹری جیپ کو "یاسین105” راکٹ سے نشانہ بنا کر مکمل طور تباہ کردیا

القدس بریگیڈ

مشرقی الزیتون کے علاقہ میں اسرائیلی فوجیوں کے پڑاو کو ہیوی مارٹڑز سے نشانہ بنایا گیا

مشرقہ شجاعیہ کے علاقہ میں اسرائیلی انفنٹری فورس کو بیرل بم سے نشانہ بنانے کے علاوہ اس آپریشن کی ویڈیو بھی جاری کی

الجبیلہ کیمپ کے علاقہ میں 5 صیہونی فوجیوں کو مشین گنز سے نشانہ بنایا گیا

الاقصی بریگیڈ

البلاد ” خان یونس ” مشرقی غزہ اور شجاعیہ کے علاقوں میں اسرائیل فوجیوں سے جھڑپیں

حزب اللہ/لبنان

العباد میں موجود اسرائیلی سائٹ اور الراہب میں موجود اسرائیلی بیس کیمپ کو ” برکان ” راکٹس سے نشانہ بنایا

خربات المعا ‘ برکات الرشا ؛اور کے علاقہ میں اسرائیلی انفنٹڑی فورس کو راکٹس سے نشانہ بنایا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے