فلسطینیوں پر مظالم سوشل میڈیا پر پھیلنے سے روکنے کی ’میٹا‘ کی کوششیں تیز

Meta-with-social-media-icons.jpg

فلسطینیوں پر مظالم سوشل میڈیا پر پھیلنے سے روکنے کی ’میٹا‘ کی کوشش پر ہیومن رائٹس واچ نے رپورٹ جاری کردی۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ’میٹا‘ فلسطینی آوازوں کو خاموش کررہا ہے، ’میٹا‘ منظم طریقے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور فیس بُک پر فلسطین پر مبنی مواد سینسر کررہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’میٹا‘ کی سینسر شپ فلسطینیوں کی تکالیف مٹانے میں مزید اضافہ کررہی ہے، آن لائن سینسر شپ کے ایک ہزار سے زائد کیس کا جائزہ لیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج غزہ پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہے جن میں مزید 60 سے زیادہ فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں فلسطینی شہداء کی تعداد 20 ہزار ہوگئی ہے جس میں 8 ہزار بچے اور 6 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے