غزہ کا تنازع بین الاقوامی برادری کی اخلاقی ناکامی ہے، ریڈ کراس

1301271_4011396_Red-Cross-Chief_updates.jpg

عالمی ادارے ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ غزہ تنازع بین الاقوامی برادری کی اخلاقی ناکامی ہے۔

ریڈ کراس کی صدر مرجانہ اسپولجرچ ایگر نے دورہ غزہ اور اسرائیل کے بعد جینوا پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

غزہ میں انتہا کی حد تک درپیش مصائب کو روکنے میں ناکامی کا اثر صرف غزہ پر نہیں دیگر نسلوں پر بھی پڑے گا۔

اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کے مطابق غزہ کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی بے گھر ہوچکی ہے، 60 فیصد سے زیادہ انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے۔

ریڈ کراس کے مطابق غزہ کے لوگوں کی جبری بےدخلی سب کی آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے، غزہ کی تباہی اتنی حیران کُن ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے