آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم نے شبمن گل سے بادشاہت چھین لی

2580486-shubmanandbabar-1703065690-883-640x480.jpg

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سابق کپتان بابراعظم نے بھارتی بیٹر شبمن گل سے پہلی پوزیشن چھین لی۔بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے دوران بھارتی بیٹر نے بابراعظم کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا تاہم وہ زیادہ بادشاہت برقرار رکھنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔آئی سی سی کے مطابق ون ڈے کے بیٹرز رینکنگ میں بابراعظم 824 پوائنٹس کے ہمراہ ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں جبکہ بھارتی اوپنر شبمن گل 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ تیسری اور چوتھی پوزیشنز پر بھی بھارتی بلےبازوں کا قبضہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے