فلسطین کے معاملے پر امریکا کی جانب سے ایک بار پھر دہرے رویے کا اظہار

1677555006.jpg

امریکا نے ایک بار پھر ایک جانب غزہ کے فلسطینیوں کے تحفظ کی بات کی، تو دوسری جانب غزہ پر حملہ آور اسرائیل کو اپنی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، اسرائیل کے محفوظ مستقبل اور فلسطینیوں کے روشن مستقبل کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

تل ابیب میں اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس میں لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے لیے امریکی حمایت غیر متزلزل ہے، تنازع میں شہریوں کے تحفظ اور غزہ میں امداد کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی حفاظت اخلاقی فریضہ اور اسٹریٹجک ضرورت ہے، مغربی کنارے میں انتہا پسند آباد کاروں کے حملے رُکنے چاہئیں اور انہیں سزا ملنی چاہیے، ایران کے پراکسی حملے خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ مقاصد کے حصول تک اسرائیل جنگ جاری رکھے گا۔ اسرائیل کی فتح امریکی قیادت میں آزاد دنیا کی فتح ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے