ایران ” انصار اللہ ” کی مدد بند کرے: امریکی وزیرِ دفاع

1301158_3119929_Lloyd-Austin_updates.jpg

امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے تنبیہ کی ہے کہ ایران ” انصاراللہ " کی مدد بند کرے، انصار اللہ کے حملے خطرناک اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

یہ بات امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے بحیرہ احمر کی شپنگ لین میں انصار اللہ کے حملوں کے معاملے پر ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انصار اللہ کے حملوں کے معاملے سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی میری ٹائم اتحاد تشکیل دے رہے ہیں۔

امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، جو بین الاقوامی ریسپانس کا حق رکھتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسئلے سے نمٹنے کے لیے منگل کو ورچوئل اجلاس بلایا گیا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے وزراء شرکت کریں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے