تم دیر سے پہنچے، مشن پورا ہوگیا، حماس کا اسرائیلی وزیر کے دورے پر طنزیہ جواب

اسرائیلی وزیردفاع کے غزہ میں سب سے بڑی سرنگ کے دورے پر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے جواب دے دیا۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کی سب سے بڑی سرنگ تلاش کرنے اور اس پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا، اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی سرنگ کا دورہ کیا۔
سرنگ کی تلاش کو بڑی کامیابی سمجھنے والی اسرائیلی فوج کو حماس نے استہزایہ جواب دیا۔
حماس نے ردعمل میں کہا کہ تم دیر سے پہنچے، مشن پورا ہوگیا، فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اسرائیلی چوکیوں پر حملوں اور اسرائیلی فوجیوں کی گرفتاریوں کی ویڈیوز بھی جاری کر دیں۔
ویڈیو کلپس میں اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کرکے لے جاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
القسام نے متعدد اسرائیلی ٹینک تباہ کردیے، ویڈیو بھی جاری کردی