تل ابیب میں مظاہرے ” مقتول مغوی ” کے بھائی نے اسرائیلی عوام سے بغاوت کی اپیل کر دی

91d85730-9bbe-11ee-a5c1-8fe55c871507.jpg

تل ابیب :- اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے یرغمالیوں کے لواحقین کا احتجاج بدستور جاری ہے

جس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے مغوی ایلون لولو شمریز کے بھائی نے اپنی تقریر میں حکومت اور فوج کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسرائیلی عوام سے حکومت مخالف اٹھ کھڑے ہونے  حکومت کو ہلا دینے اور قاتل فوجیوں کا پیچھا کرنے کی اپیل کی ہے

اپنے بھائی اور دیگر دو مقتول شہریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ

” وہ لوگ سرنگ سے نکل کر سفید پرچم لہراتے اسرائیلی فوج کی طرف بڑھ رہے تھے جب انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا”

اور آج میں وعدہ کرتا ہوں کہ تم لوگوں کی موت رائیگاں نہیں جائے گی اور ہم یعنی اسرائیلی عوام

اس حکومت کے خلاف اٹھیں گے اور انہیں ہلا کر رکھ دیں گے

یاد رہے کہ جب سے حالیہ جنگ شروع ہوئی ہے نیتن یاہو حکومت اور فوجی اداروں پر سخت تنقید جاری ہے جسکی وجہ سے اسرائیلی حکومت کو اندروں خانہ سخت پریشر کا سامنا ہے

 

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے