برٹش پٹرولیم کمپنی نے بھی اسرائیل کو تیل پہنچانا روک دیا
لندن :- برٹش پٹرولیم آءیل اینڈ گیس کمپنی نے اپنے آئل کنٹینرز کو اسرائیل کی طرف جانے سے روک دیا
تفصیلات کے مطابق کمپنی کا یہ فیصلہ حالیہ یمنی کاروائیوں کے بعد سامنے آیا ہے جس میں یمن نیول فورس نے اسرائیل کی طرف بڑھنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنا ڈالا
کمنی نے اسرائیل کے لیے کارگو سروس کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے
یمنی نیول فورس نے غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل کو جانے والا بحری راستہ روک رکھا ہے
یاد رہے کہ برٹش کمپنی سے پہلے بھی دنیا کی ٹاپ آئل کمپنیاں اسرائیل کو ترسیل دینے سے معذرت کر چکی ہیں