اسرائیل فوج کا غزہ میں مزید 4 اسرائیلی سپیشل کمانڈوز مارے جانے کا اعتراف
تل ابیب :- اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی کاروائی کے دوران اپنے چار سپیشل کمانڈوز کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے
فوجی ترجمان کے مطابق غزہ میں زمینی کاروائی کے ایک آپریشن کے دوران کمانڈوز کے ایک گروپ پر مقاومتی گروپ نے اچانک سے حملہ کیا جس سے چار کمانڈوز موقع پر ہی مارئے گئے
کمانڈوز کے نام اور یونٹ
ماسٹر سارجنٹ ” ایتن ناہ 26 ڈوڈیون یونٹ
ماسٹر سارجنٹ ” تال فلیبا 23 یاہلوم یونٹ
سارجنٹ فرسٹ کلاس ” اوریجا بائر 20 میگلان یونٹ
سارجنٹ فرسٹ کلاس ” لیاو الوش 21 ڈوڈیون یونٹ
یاد رہے کہ یہ سپیشل کمانڈوز گروپ اسرائیلی فوج کا سب سے ٹرینڈ کمانڈوز گروپ ہے جنہیں مشکل کمانڈوز آپریشنز انجام دینے کی خصوصی ٹریننگ دی جاتی ہے