شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کا ایک اور میجر مارا گیا، اسرائیل کی تصدیق
اسرائیلی فوج نے اپنے ایک اور افسر کے غزہ میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا میجر لیڈور یوسف کاروانی اتوار کو شمالی غزہ میں حماس سے لڑائی کے دوران مارا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج اپنے 5 افسران کے غزہ میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے غزہ میں ابتک مجموعی طور پر 127 اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔