پانڈیا ممبئی انڈینز کے نئے کپتان: ’کوئی ٹیم پانچ ٹرافیاں جیتنے والے کپتان کو ایسے کیسے ہٹا سکتی ہے

india.jpg

دنیا کی سب سے امیر کرکٹ لیگ آئی پی ایل کی پانچ بار کی فاتح ٹیم ممبئی انڈینز نے روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا کو ٹیم کی کپتانی سونپی ہے۔
سری لنکا کے سابق کرکٹر اور اور ممبئی انڈینز کی کارکردگی کے گلوبل ہیڈ مہیلا جے وردھنے نے اسے ممبئی انڈینز کے مستقبل پر نظر رکھنے کے نظریے کا حصہ قرار دیا ہے لیکن سوشل میڈیا پر ممبئی انڈینز کے زیادہ تر مداح چراغ پا نظر آ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ کئیوں نے تو مستقبل میں ممبئی انڈینز کی حمایت ترک کرنے کی بات بھی کہی ہے۔
مہیلا جے وردھنے نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ ’ممبئی انڈینز کو سچن تنڈولکر سے لے کر ہربھجن سنگھ تک اور رکی پونٹنگ سے لے کر روہت شرما تک غیر معمولی قیادت ملتی رہی ہے اور ان لوگوں نے کامیابی میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ہمیشہ مستقبل کے لیے ٹیم کو مضبوط بنانے پر توجہ دی ہے۔
اسی نظریے کے تحت ہاردک پانڈیا آئی پی ایل 2024 سیزن کے لیے ممبئی انڈینز کی کپتانی سنبھالیں گے
انھوں نے مزید کہا کہ ’ہم روہت شرما کا ان کی غیر معمولی قیادت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 2013 سے ممبئی انڈینز کے کپتان کے طور پر ان کا دور غیر معمولی سے کم نہیں رہا۔ وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے بہترین کپتانوں میں سے ایک ہیں۔
ان کی رہنمائی میں ممبئی انڈینز اب تک کی سب سے کامیاب اور پسندیدہ ٹیموں میں سے ایک بن گئی۔ ہم ممبئی انڈینز کو مزید مضبوط کرنے کے لیے میدان کے اندر اور باہر ان کی رہنمائی اور تجربے کا فائدہ اٹھائيں گے۔ ہم ہاردک پانڈیا کو ممبئی انڈینز کے نئے کپتان کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے