فرانس کا اسرائیل سے فوری اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ

1300527_3760877_Israel-France-FM_updates.jpg

فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے اسرائیل سے فوری اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ 

کیتھرین کولونا نے یہ مطالبہ اپنے دورہ اسرائیل کے موقع پر کیا۔

یاد ہرہے کہ اسرائیلی بمباری سے ایک فرانسیسی سفیر بھی ہلاک ہو چکا ہے

اپنے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن سے ملاقات کے موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیرس کو غزہ کی صورت حال پر گہری تشویش ہے۔

کیتھرین کولونا نے کہا کہ بہت سارے عام شہری مارے جا رہے ہیں۔ یہاں فوری اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اسرائیل لبنان سرحد پراسرائیل سمیت تمام فریقین کشیدگی کم کریں، کشیدگی میں اضافے کا خطرہ موجود ہے۔

کیتھرین کولونا نے کہا کہ اسرائیل سے بھی کہتی ہوں کہ حالات قابو سے باہر ہونا کسی کے بھی مفاد میں نہیں، احتیاط اور کشیدگی میں کمی کا مطالبہ سب پر لاگو ہوتا ہے۔

ادھر رملہ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کیتھرین کولونا مغربی کنارے میں فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی سے بھی ملاقات کریں گی

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے