اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ

ISRRE.jpg

اسرائیلی طیاروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہوئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر تلکرم میں پناہ گزینوں کے نور شمس کیمپ کو نشانہ بنانے کے لیے ایک طیارے کا استعمال کیا۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ اُنہوں نے حملوں کے دوران، اُن فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جنہوں نے اسرائیلی فورسز پر گولیاں چلائیں اور دھماکہ خیز مواد پھینکا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی نشریاتی ادارے نے مغربی کنارے میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی حملے کے دوران تین فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاع دی ہے۔

7 اکتوبر سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 300 کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کے حملوں میں اب تک 18 ہزار 797 فلسطینی شہید اور 50 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے 52 ہزار گھر مکمل طور پر جبکہ 2 لاکھ 53 ہزار جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے