اسرائیلی مظالم کا یہودیت سے کوئی تعلق نہیں، ربی یسروئیل
استنبول:- یہودی مذہبی رہنما (ربی) یسروئیل ڈووڈ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی ظلم و جبر کا یہودیت سے کوئی تعلق نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل کو تسلیم کرنےوالے کل فلسطینیوں پر ظلم و جارحیت پر اسے ایک مجرمانہ ریاست تصور کریں گے۔ وہ نیویارک سے استنبول پہنچ کراین جی اوز کے یورپی فورم یورپی مسلم فورم سے خطاب کررہے تھے۔ استنبول میں ایک کانفرنس کے دوران اس وقت بین المذاہب ہم آہنگی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی دیکھنے کا موقع ملا جب ایک مفتی، ایک پادری اور ایک یہودی ربی نے اپنے اپنے مذاہب کی جانب سے فلسطینیوں سے یکجتہی کا اظہار کرتے ہوئے ’ آزاد فلسطین‘ کا مطالبہ کیا
اس کانفرنس کا انعقاد یورپی سمٹ برائے فلسطین نے کیا تھا اورکانفرنس کے دوران اسرائیل کے جرائم کو اجاگر کیا گیا اور ایک خودمختار، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا تقاضا کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے روایتی یہودی لباس میں ملبوس ربی ’ یسروئل ڈووڈ ویز‘ نے صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کے بڑے پیمانےپر قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس کا مقصد فلسطینیوں کو انسانیت کے درجے سے نیچے گرانا ہے
ربی ’ ویس‘ جنہوں نےفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلیے فلسطینی کفایہ بھی اوڑھ رکھا تھا وہ کانفرنس میں شرکت کےلیے نیویارک سے استنبول آئےتھے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کا یہودیت سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔